تعبیرخواب

بز (بکر ی)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بکر ا مرد ہے اور بکر ی عورت ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ نا معلو م بکر ے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑ ے آدمی پر فتح پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بکر ے کا چمڑا اتارا ہے تودلیل ہے کہ بہت ما ل ملے گااور اس کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گو شت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس پر بیٹھا ہے اور اس کو چلا تا ہے تودلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مکر و حیلہ کر ے گااور جد ھر چاہے گاپھر ے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بکر ے نے اس کو پشت سے گر ادیا ہے تودلیل ہے کہ صا حب جاہ و حشمت سے گر ے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بکر ے کے دونو ں سینگ تو ڑڈالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس مر د کو عمل سے روکے گا۔
اور اگر خو اب میں دیکھے کہ بکرے کے بال زیا دہ ہو گئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیا دہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشم لی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر اپنے فر زند کا مال لے گااور خو اب میں دیکھے کہ بکر ی پائی ہے یا کسی نے اس کو بخشی ہے تودلیل ہے کہ عورت کر ے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بکر ی کا دودھ نکال کر پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے مال پا ئے گا۔ اور اگردیکھے کہ بکر ی کو ذیج کیا ہے اور اس کا گو شت کھا یا ہے تودلیل ہے کہاس کی عورت سے اس کی ضر ورت پو ری ہو گی۔
اوراگر دیکھے کہ بکر ی کا گوشت کے لئے ذیج نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گااور اس سے فائد ہ نہ دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکر ی کو گھر سے باہر نکا ل دیا ہے تودلیل ہے کہ عورت کو طلا ق دے گا اور اگر دیکھے کہ بکر یو ں کا ریو ڑ گھر میں رکھتا ہے یا کسی اورجگہ ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر اس کو مال اور نعمت اورغنیمت حا صل ہو گی ۔
اوراگر دیکھے کہ بکر یو ں کا ریوڑ جنگل میں چراتا ہے اور جہا ں چاہتا ہے لے جاتا ہے تودلی ہے کہ عر ب یا عجم کی ولایت پر حاکم ہوگا۔
حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی خواب میں دیکھے کہ بکر ی کا گو شت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ بیما ر ہوگا اور جلد ی شفاء پا ئے گا۔ بکر ی کا چمڑا اور پشم اور دودھ خواب میں دیکھنا خیر اور بر کت ہے اور مال ہے جو اس کو ملے گااور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ اس کو کسی نے دیا ہے یا پایا ہے یا خو د خر ید ا ہے تودلیل ہے کہ اس کے یہاں مبارک لڑگا پید ا ہو گا ۔ اور اگر بکر ی کے بچے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فر زند ہلا ک ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ بکر ی کے بچہ کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ فر زند کے مال سے کچھ کھائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نر بکر ا خواب میں لشکر کا مقد مہ ہے اور اگر بکر ا پایا اور ا س پر بیٹھا تودلیل ہے کہ یہ شخص لشکر کا سر دار ہو گا اوراگر صاحب خواب عام لوگوں میں سے ہے تودلیل ہے کہاس کی سر دار لشکر سے صحبت ہو گی اور مالدار ہوگا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فر مایا ہے کہ میں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ و السلا م سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ بکر ا خر ید کر گھر کو لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی تنگی اور درویشی دور ہو گی اور بکر ی فر وش کو خو اب میں دیکھنا ایسے شخص کا خواب میں دیکھنا ہے کہ جومر دوں اور عورتوں کو جمع کرتا ہے ۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکر ی کا خو اب میں دیکھنا اور اس کا گو شت کھانا مال جمع کرنا ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ اس کو جمع کیا ہو ا مال حاصل ہو گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکر ی کا دیکھنا اورکھا نا اگر مزے دار اور دوست ہے تو خیر اور فائد ہ کی دلیل ہے اور اگر بے مزہ ہے تو غم و اند وہ کی دلیل ہے ۔