تعبیرخواب

بساط (فروش)

فروش کو خواب میں دیکھنا خوا ب اور راحت ہے۔ اوراگر دیکھے کہ فر ش بچھایا اور اس پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ روزی فر اخ ہو گی اور عمر دراز ہو گی۔
حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ فر ش پاکیز ہ اور نیا اور بڑا اور فر اخ ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہو گی ، خا ص کر اگر بچھا ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنافرش بیچا ہے یا کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصا ن ہو گااور اگر دیکھے کہ اس کو فرش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہو گی اور اس کا حال بد ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ فرش کا خواب میں دیکھنا اگر بڑا او ر نیا ہے تو چھ وجہ پر ہے۔اول ، عزت اور مر تبہ ۔ دوم، بز رگی اور رفعت ۔ سوم، عہد ہ ۔ چہار م ، مال ۔پنجم ، عمر دراز۔ششم، بز رگی کے مطابق تعر یف اور اگر فر ش کی قیمت لے تو تاویل ا س کے خلاف ہے۔