تعبیرخواب

پشت(پیٹھ، کمر)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت دیکھنی مردا نگی اور قوت اورپنا ہ اور مد د طلب کرنی ہے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر ٹو ٹ گئی ہے تودلیل ہے کہ جو شخص اس کو پشت و پنا ہ تھا ، دنیا سے رحلت کرے گا اور اگردیکھے کہ مہر و ں میں ہے ۔ اس کی تا ویل خو اب دیکھنے والے کے فزنزد ہیں ۔ اوراگر خو اب میں دیکھے کہ اس کی پشت سخت اورقوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فز زنک جسم کا قوی اور عاقل وداناہو گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ کو ئی چیز پشت پر لی ہے تودلیل ہے کہ مردے کے لو گوں سے اس کو محنت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ا س کی پشت مڑ گئی ہے تودلیل ہے کہ اس کا حا ل بد ہو گا۔
حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ خو اب میں دشمن کی پشت دیکھنا دشمن کے شر سے امن ہے اور عورت کی پشت دیکھنا دنیا کے پھر نے کی دلیل ہے ۔
حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں پشت کو دیکھنا بر ادر ہے ۔ اگر دیکھے کہ پشت ٹو ٹ گئی ہے تودلیل ہے کہ اس کا بھا ئی مر ے گااور اگر دیکھے کہ اس کی پشت درد کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس کو بھائی یا بز رگ کی طر ف سے غم و اند وہ پہنچے گا۔
اوراگر خو اب میں دیکھے کہ کسی وجہ سے اس کی پشت پر داغ لگایا ہے تویہ دین اور دنیا کی اصلاح کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پشت دیوارکی طر ف لگائی ہے تودلیل ہے کہ سفر کو جائے گااور مال و دولت حاصل کرے گا۔
حضر د جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے خواب میں پشت کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے۔
اول ، قوت ۔ دوم، بر ادری۔سوم۔ دوست ۔ چہا رم ، بادشاہ۔ پنجم ، وزیر ۔ ششم ، حجت ۔ ہفتم ، باپ ، ہشتم ، بھا ئی ۔نہم ۔ لڑکا ۔ دہم ، مال و دولت ۔ یا زدہم ، مد د دینا ۔ دوازدہم ، دادا۔
اور اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ کافر وں کے لئے پشت کا دیکھنا ایما ن ہے اوربد کاروں کے لئے توبہ ہے اورمنا فق کے لئے اخلا ص(اخلا ص:صفائی باطن )ہے۔