تعبیرخواب

بط (بطخ)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا مال اور نعمت کی دلیل ہے ۔ خا ص کر اگر اپنے گھراور اپنی ملک کو دیکھے تو اسی قد ر پائے گا۔اوراگر دیکھے کہ بہت سی بطخیں اسکے گھر یا کو چہ میں جمع ہوئی ہیں تو بو لتی ہیں تودلیل ہے کہ ا س مو ضع میں مصیت و آفت آئے گی۔
اور اگر دیکھے کہ بطخیں اس سے باتیں کرتی ہیں تو دلیل ہیکہ مالدار عورت کے باعث سفر کرے گااور اس میں عز ت اورفائد ہ پائے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خو اب میں بطخ دیکھنا اہل خانہ میں سے ایک بز رگ مرد مال اور حشمت والا ہوتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھ پایا ہے تودلیل ہے کہ اسی صفت کے آدمی سے کچھ پائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خو اب میں سفید بطخ دیکھنا مال ہوتا ہے یا مالد ار عورت ہوتی ہے اور سیا ہ بطخ میں دیکھنا کینز ک ہے۔
اوراگر خواب میں دیکھے کہ بطخ کو مارا اور اس کا گوشت کھا یا ہے تودلیل ہے کہ عورت کا مال وراثت میں پائے گااورضا ئع کرے گا۔