تعبیرخواب
بنجشک(چڑیا )
حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا با قد ر و مر تبہ مرد ہے ۔ اگر پار ساہو یا نہ ہو ۔ اگر دیکھے کہ اس کو دام (دام :جال ، پھند ہ وغیر ہ )اور حیلے سے پکڑا ہے کہ بے قد ر آدمی کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گااور اس کو مغلو ب کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو پکڑا ہے تودلیل ہے کہ باقد ر عورت اس پر کامیا ب ہوگی۔
اوراگر دیکھے کہ اس کا گو شت کھایا ہے تودلیل ہے کہ اسمر د کا مال گو شت کھائے ہوئے کے اندازے پر اس کو ملے گا۔ اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھو نسلے سے نکالا تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اورملامت حاصل ہو گی۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے کہتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے چڑیا کے بچے شکار کئے ہیں اور ان کی گر دنیں تو ڑ کر جھول میں رکھے ہیں تودلیل ہے کہ بچوں کا معلم بنے گا اور ان کے جسموں میں چھڑیا ن سزا کے لئے لگایا کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ سر خ چڑیا کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ خوبصو رت عورت کرے گا یا باجمال کنیز خرید ے گااور اگردیکھے کہ زرد چڑیا پکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ بیماری زدر عورت کرے گا۔
اوراہل تعبیر بیا ن کرتے ہین کہ خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلا م ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تودلیل ہے کہ بد آدمی اور حر یص کے ساتھ محبت کرے گا۔
اور کہتے ہیں کہ خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لئے چھ درہم ہیں اور تو نگر شخص کے لئے چھ ہز ار درہم ہیں جو پائیں گے۔
اور خواب میں چڑیا کا گھونسلہ دیکھنا خیر و نر می اور امن کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کے حلا ل اورحر ام کے فرزند ہو ں گے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ چڑیا آوازکرتی ہے اور اس کی آواز کو سنا ہے تودلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا۔
اور اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیو ں کی آواز تسبیح ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہو ئی ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی قوم کی سر داری کرے گا اور بہت سامال پائے گا۔
اور حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں اگر کوئی شخص ایک چڑیا دیکھے تو فر زند ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چڑیا ں بو لتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو شو ر کرنے والے لوگوں سے کام پڑے گا۔
اور اگرکو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ چڑیا بخشی ہیں تودلیل ہے کہ اسی قد ر مال پڑے گا۔
اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو مارا یا اس کے ہاتھ مر گئی تودلیل ہے کہ اس کو نقصا ن پہنچے گا۔ اور فرزند مرے گا۔اوراگردیکھے کہ چڑیا کا گھو نسلہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فر زند جنگل میں پید ا ہو گااور بز رگ جسم ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ چڑیا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔
اول ، بادشاہ ۔ دوم، مال ۔ سوم ، مردوبز رگ ۔ چہارم، خوبصو رت غلام ، پنجم ، قاضی ۔ ششم ، سو داگر ۔ ہفتم ، ڈاکو آدمی ۔ ہشتم ، جھگڑا لو آدمی ،۔ نہم ، جماع کے لئے حر یص شخص۔