تعبیرخواب

صابون

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی میں دیکھے کہ اپنا کپڑا صابون سے دھوتا ہے دلیل ہے کہ برے کاموں سے رکے گا۔
اور اگر میں دیکھے کہ صابون کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو صابون کھانے کیلئے ہے ۔ اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی کو کھانے کو دے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا صابون ہے اور اس نے اپنا کپڑا دھویا ہے دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ صابون سے دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں سے الگ رہے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں صابون کا خریدنا فروخت کرنے سے بہتر ہے ۔ اور اگر صابون سفید ہے اور آگ پر خوشبو دیتا ہے ۔ تو نہایت عمدہ تاویل ہے ۔ اور میں صابون گر یعنی صابن بنانے والا سردار ہے ۔