تعبیرخواب

صبح

حضرت ابن سریں رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ صبح صادق سے جہان روشن ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے رہنے والوں کو امن حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ صبح کے بعد تاریکی ہوئی ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پوپھوٹی ہے اور سرخ ہے کہ زمین اس کے عکس سے سرخ ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں قتل اور خوں ریزی ہو گی ۔ اور اگر صبح کا رنگ زرد دیکھے تو بیماری پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں صبح کا دیکھنا اس ملک کے لوگوں کی قوت اور دین کی صلاحیت پر دلیل ہے ۔