تعبیرخواب

صحف (صحیفے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر میں دیکھے کہ صحف ابراہیم علیہ السلام پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی نیکی کا راستہ بتائے گا۔ اور خطا سے روکے گا ۔ خاص کر اگر کتاب سے بھی یہی پڑھا ہے ۔ اور اگر سر سری طور پر پڑھا ہے ۔ تو اس کی صحبت منافق اور ریا کار سے ہو گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر مسلمان دیکھے کہ اس نے مصحف کھولا ہے ۔ اور صحف ابراہیم علیہ السلام پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا اعتقادین اسلام پر ہو گا ۔ اور گبر اور یہودیوں کو پسند نہ کرے گا۔ اور اس کو ان کی طرف رغبت نہ ہو گی ۔