تعبیرخواب

صحیفہ (کاغذ، خط)

صحیفہ ، ایک کے تین معنی ہیں ایک نامہ ، دوسرے کاغذ، تیسرے پردہ ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ صحیفے پر کچھ لکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے صحیفے پر اپنے لئے کچھ لکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ دیندار با امانت مرد سے کچھ حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ صحیفے پر سبز خط سے کچھ لکھا ہے ۔ دلیل ہے ۔ کہ کسی آفت زدہ سے کچھ پائے گا۔ اور اگر صحیفے پر کچھ نہیں لکھا ہے تو وراثت نہ پائے گا۔