تعبیرخواب

صراط (پل صراط)

صراط، رستہ ، پل صراط ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ رستے پر کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ خراب کام اس کے ہاتھ پر درست ہو ں گا۔ کیونکہ صراط سیدھا راستہ ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ یھیک صراطا مستقیماً(اور تجھ کو سیدھا راستہ دکھائے گا۔ )
اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑی مصیبت اور موت سے امن میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے دوزخ میں گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج و بلا اور مصیبت میں گھرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزرا ہے دلیل ہے کہ رہ آخرت اورنیک عمل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں پل صراط دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱) راہ راست(۲) مشکل کام (۳)خوف (۴)بادشاہ کی طرف سے آرام (۵)گناہ (۶)نفاق