تعبیرخواب

صوف (پشم )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں صوف کا کپڑا دنیا کی خیرو منفعت ہے ۔ خاص کر پار سا آدمی کلیئے ۔ اور اگر دیکھے کہ صوفیون کے بدن سے صوف کا جامہ اتارا ہے تو اس کی رغبت گناہ اور خطا کی طرف ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ صوفی ہو گیا ہے ۔ اور اون کی گدڑی پہن لی اور صوفیون میں مقام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ یہی کچھ بیداری میں دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ صوفیوں نے اس کو اپنے درمیان سے نکال دیا ہے ۔ اس کی تاویل اس کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ صوفی ہو گیا ہے یا صوفیوں کے ساتھ بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ منافقانہ عبادت کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں صوفی بننا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دنیا سے ہاتھ اٹھانا (۲)خلقت سے کنارہ کشی کرنا (۳)عبادت کی ہمیشگی (۴)کسی سے طمع نہ رکھنا ۔