تعبیرخواب

ضیاع (جاگیز ، زمین )

ضیاع، زمیندار ے کی جائیداد ، اگر دیکھے کہ اپنی زمین میں تخم بویا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے حالات نیک ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں وقت پر کچھ اگا ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں نیک ہو گا۔
اور اگرد یکھے کہ اپنی تمام جائیداد بیچی ہے ۔ اور قیمت اباندھی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو خبر و صلاح پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی جاگیرد آباد ہے ۔ دلیل ہے کہ آبادی کے مطابق مال دنیا حاصل کرے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیلاب نے اس کی زمین کو خڑاب کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے نقصان اٹھائے گا۔
کتاب کامل التعبیر حرف الطاء