تعبیرخواب

طابع (مہر لگانے والا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو مہر لگانے والا دیا گیا ہے ۔ تاکہ اپنے خزانے پر مہر لگائے دلیل ہے کہ عزت اور مربتہ اور بزرگی پائے گا۔ کیونکہ تاویل مہر لگانے والے کی انگشتری سے بہتر اور قوی ہوتی ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ یا امیر نے اس کو مہر لگانے والا دیا ہے کہ خزانے پر لگائے دلیل ہے کہ اپنا مال اس کے سپرد کرے گا۔ اور اگر صاحب اس قابل نہیں ہے دلیل ہے ہ اپنے قدر کے مطابق عزت اور مرتبہ پائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں مہر لگانے والے کا تین وجہ پر ہے (۱)بزرگی اور مربتہ (۲)خزانہ (۳)مال جمع کرنا ۔