تعبیرخواب

طبل (طبلہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طبلہ جھوٹی اور بے کاربات ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ طبلے کے ساتھ بانسری اور ناچ بھی ہے ۔ تو غم اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اکیلا طبلہ بجاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات بے ہودہ کام کرے گا۔ اور میں طبال یعنی طلبہ بجانے والا جھوٹ کو سچ کر دکھانے والا ہے ۔
طبیب :
حضرت ابن رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرد یکھے کہ طبیب نے بیمار کا علاج کیا اور تندورست ہوا دلیل ہے کہ کسی کو فساد کے رستہ سے اصلاح پر لائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر اور بھی زیادہ سخت بیماری ہو گئی ہے ۔ تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کو دوا دی ہے ۔ اور اس سے نفع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم اور نصیحت دے گا اور اس کی نصیحت قبول کریں گے اور اس کے علم پر عمل کریں گے ۔ اور اگر اس کی دوا نافع نہیں ہے ۔ تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔ اور میں طبابت کرنا پار سا آدمی کیلئے راہ دین اور آخرت کا راہ راست ہے ۔ اور مفسد آدمی کیلئے جسم کی درستی اور کسب و معیشت ہے ۔