تعبیرخواب

طعام (کھان)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کھانا اور شربت جو اس کو ملا ہے ۔ اس کی تاویل بد ہے ۔ مگر فالودہ وغیرہ کیونکہ حلوے کی اصل روغن اور شہد ہے ۔ اور ان دونوں کی تاویل مال ہے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ جو کھانا مشکل اور بے مزہ ہے اس کی تاویل رنج و غم ہے اور جو ترش ہے بیماری پر دلیل ہے اور میٹھا کھانا عیش اور خوشی پر دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سونے اور چاندی سے کھانا لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھانا ہے اور سب کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر عیش سے گزرے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس قدر کھانا کھایا ہے کہ اٹھنے کی طاقت نہ رہی تو اس کے مرنے پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ مردہ کھانا کھاتا ہے دلیل ہے کہ وہ کھانا گراں ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرد یکھے کہ کسی درویش کو کھانا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور ترس اور خوف سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی فرد کو کھانا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمنوں کے کاموں میں حق تعالیٰ اس کی مدد کرے گا۔