تعبیرخواب

طلق(ابرک)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ ابرک کاموں میں تھوڑا سخت سرمایہ ہے ۔ کیونکہ اس کا جو ہر پتھر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے بہت سا سرمایہ جمع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سفر سے مکر اور حیلے کے ساتھ مال حاصل ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گھلا ہوا ابرک اپنے جسم پر ملا ہے ۔ اور آگ میں گیا ہے اور اس کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کی برائی اس سے دور ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ابرک کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابرک اس کے پاس سے ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہو گا۔