تعبیرخواب

طیلسان (چادر ، شال )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شال قدر اور بزرگی اور مرتبہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ شال ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بڑھے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا قدر کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چادر پھٹی ہے یا جلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کوئی عزیز مرے گا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چادر کا دیکھنا امانت اور دیانت اور دین کی وقت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شال پاکیزہ ہے ۔دلیل ہے کہ امانت گزارے گا۔ اور اگر شال میلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد چادر لی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت غم پڑے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں سفید چادر یا پار سا لڑکا ہے ۔ اور سرخ چادر لیل ہے کہ اس کا فرزند عیش و عشرت کو پسند کرے گا۔ اور اگر سیاہ ہے تو اس کا فرزند عالم یا قاضی یا خطیب ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چادر کا دیکھنا اس وجہ پر ہے ۔ (۱)عزت اور مرتبہ (۲)ولایت (۳)فرزند (۴)دولت(۵)بزرگی (۶)منفعت (۷)مال (۸)علم (۹)دین (۱۰)تلوار۔
تاب کامل التعبیر سے حرف الظاء