تعبیرخواب

ظلم کردن (ظم کرنا )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس پر ظلم ہوا ہے دلیل ہے کہ ظالم پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر ظلم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس پر ظلم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا محتاج ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بادشاہ پر غلم کیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے نقصان پا ئے گا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اگر سردار دیکھے اس نے کسی عاجز پر ظلم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عاجز اس پر نفرین کرے گا۔ اور اگر آقا دیکھے کہ اس نے غلام پر ظلم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ آقا سے اس کو مصیبت اور رنج اور بلا پہنچے گی ۔