تعبیرخواب

ظلمات (اندھیرے )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنائی میں گیا اور پھر اندھیرے میں آیا دلیل ہے کہ منافق ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واذا اظلم علیہم قامو اولو شاء اللہ لذھب بسمعھم وابصار ھم (اور جب ان پر تاریکی ہوتی ہے ۔ تو کھڑے ہو جاتے ہیں ۔اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی شنائی اور انب کی بینائی سلب کر لیں ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ
میں تاریکی غم و اندوہ ہے اگر دیکھے کہ کسی ملک میں تاریکی ظاہر ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں نہایت سخت غم وا ندوہ ظاہر ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں تاریکی پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)کفر(۲)حیرانی (۳)کاموں کا رک جانا (۴)بدعت (۵)گمراہی ۔
اگر مال دار دیکھے کہ درویش ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر درویش دیکھے کہ مالدار ہوگیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اور بھی بد تر ہو گا ۔ اور اللہ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے ۔
کتاب کامل التعبیر سے حرت العین