تعبیرخواب

عالم

اگر جاہل شخص دیکھے کہ عالم یا فقہیہ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس پر طعنہ کریں گے اور اسپر مذاق اڑائیں گے ۔اور اگر عالم یا فقیہہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا علم اور زیادہ ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ قاضی یا حکیم یا خطیب یا عالم زندہ یا مردہ کسی خوفناک اور ترسناگ جگہ سے گزر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ امن میں ہوں گے اور ان کا بادشاہ عادل ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کو علم سکھاتا ہے ۔ حالانکہ اہل علم سے نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے بھاگے گا اور اگر عالم ہے تو عزت اور مرتبے پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کچھ لے کر علم پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ رشوت لے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں عالم چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دولت(۲)قاضی (۳)حکیم (۴)خطیب۔