تعبیرخواب

عدس(مسور)

عدس، مسور ، اس کی تاویل میں اہل تعبیر کا اختلاف ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں مسور کا کھانا اچھا ہے ۔ کیونکہ حضرت ابراہیم مسور کو پسند کرتے تھے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسور کا کھانا برا ہے ۔ کیونکہ بنی اسرائیل جب من وسلوی کھا کر اکتا گئے تو انہوں نے حق تعالیٰ سے مسور اور لہسن اور پیاز مانگا تھا ۔
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسور کا کھانا مال ہے ۔ جو عورتوں کی طرف ملے گا ۔ خاص کر اگر پختہ ہوں اور اگر خام دیکھے تو غم واندہ پر دلیل ہے ۔