تعبیرخواب

عراوہ(آلہ قلعہ گیری)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ عراوہ کافروں کے شہر میں ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ کافروں کا سخت دشمن ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عرواہ مسلمانوں کے شہر میں ڈالا ۔ دلیل ہے کہ اسلام کے بارے میں نا گوار باتیں کرے گا ۔ اور ممکن ہے کہ اہل اسلام کے لئے بد دعا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عراوہ ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کی غیبت کرے گا یا ان کو گالی دے گا ۔