تعبیرخواب

عرش(تخت)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ عرش خواب میں امیر بزرگ یا مانگا ہوا مال ہے ۔ اگر دیکھے کہ عرش آراستہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بڑے آدمی سے صحبت ہو گی اور عزت اور نصرت پائے گا ۔ اور اگر عرش کو حقیر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے آگے ذلیل ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ عرش پر بیٹھا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہ کسی بڑے آدمی سے ملے گا ۔ اور اس سے عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عرش سے نیچے آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عرش کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)کسی بزرگ کی صحبت(۲)بلندی(۳)مرتبہ(۴)عزت(۵) بزرگواری۔