تعبیرخواب

عرق کردن(پسینہ لانا)

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پسینہ جاری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نقصان ہو گا ۔ خاص کر اگر پسینہ کو زمین پر ٹپکتا ہوا دیکھے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا پسینہ سے تر ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اپنا پسینہ پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کھائے گا ۔ اور اگر پسینہ کو سفید اور خوشبو دار دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال حلال ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کا مال حرام ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پسینہ کاآنا مراد پوری ہونے پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو پسینہ آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ اس کو پسینہ آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ شفاء پائے گا ۔