تعبیرخواب

عس(کوتوال)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کوتوال کے ساتھ پھرتا ہے اور اس کے ساتھ نیک لوگ ہیں دلیل ہے کہ اس کو خیر و منفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو شرارت اور نقصان پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ کو توال نے اس کو پکڑا ہے اور نقصان پہنچایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے ملازموں سے رنج اٹھائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو کو توال سے ملامت نہیں پہنچی ہے تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ کوتوال نے پکڑا اتارے ہیں یا اس کو قید خانے میں ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کا بادشاہ کے آدمیوں سے نقصان پہنچے گا اور بے حرمتی دیکھے گا ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کوتوال کے پاس سے بھاگ گیا ہے اور کوئی اس کو نہیں پکڑ سکا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا رنج پہنچے گا ۔