تعبیرخواب

عطسہ(چھینک)

حضرت ابن سیرن رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے ۔ اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے ۔ اگر بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہو گی ۔ اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد پوری ہو گی ۔ اور اس پر احسان رکھے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہے ۔ تو خوشی اور نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد مشکل سے پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور سینڈ ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کوئی چیز کرد کر باہر نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس چیز کو دنے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا ۔ جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گا۔