تعبیرخواب

عقل

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنی عقل کو آدمی کی صورت میں دیکھے اور کہے کہ میں تیری عقل ہوں اور یہ بھی جانے کہ اس کی عقل ہے ۔ اگر کوئی خواب دیکھنے والا اس بات کا اہل ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بادشاہ کے لڑکے سے صحبت ہو گی اور اس سے خیر دیکھے گا اور شاہزادہ اس کو پسند کرے گا ۔ اور مہربانی کی نظر سے اسے دیکھے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنی عقل کو اس صورت پر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ نصیب اس کی طرف رخ کر ے اور عزت اور مرتبہ اور دولت پائے گا ۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عقل بخت اور دولت ہے اور اگر اپنی عقل کو آدمی کی صورت پر دیکھے اور کہے کہ میں تیری عقل ہوں ۔ دلیل ہے کہ بخت اور دولت اس کے تابع ہو گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عقل اور روح ماں باپ ہیں۔ خواہ غائب ہیں خواندہ ہیں ۔ دلیل ہے کہ ان کا دیدار پھر کرے گا ۔ اور اگر مرے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ دعا اور صدقے اس کی طرف سے ان کو پہنچیں گے ۔
حدیث شریف میں وارد ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ واصہابہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا مال اور جان مجھ سے جدا ہو گئے ہیں ۔ اور دونوں آدمی کی صورت پر ہیں اور میرے گھر پر آئے ہیں ۔ اور ہم تینوں بیٹھ گئے ہیں اور شربت نوشی میں مشغول ہو گئے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ واصہابہ وسلم نے تاویل میں فرمایا کہ عقل اس جہان کی قسمت ہے اور روح اس جہان کی قسمت ہے ۔ تیرا کام با مراد ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ عقل اور جان لڑائی اور شور کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب ملک کے بادشاہ سے جھگڑا کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عقل اور روح کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)نصیب اور دولت(۲)ماں اور باپ(۳)شہزادہ(۴)مال اور نعمت ۔