تعبیرخواب

عقیق(ایک قیمتی پتھر ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عقیق ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے کہ کسی بڑے آدمی کا مصاحب ہو گا اور اس سے خیر پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ عقیق اس سے ضائع ہوا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس عقیق کا ڈھیر ہے ۔ اور اس میں سے کچھ کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا ۔ جو شرف اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا ۔