تعبیرخواب

عماری(ہودج)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ عماری میں بیٹھا ہے اور عماری خچر یا گھوڑے پر ہے اور چل رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عماری گری ہے یا اس سے باہر ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے عماری پر بٹھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے ملے گا اور اس کا کام بالا ہو گا ۔ اور عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عماری کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)بزرگی(۲)عزت (۳)مرتبہ(۴)ر یاست (۵)بلندی (۶)ولایت(۷)سردار سے ملا قات