تعبیرخواب

عمود(گرز)

عمود ، گرز جیسا جنگی اوزار ہے ،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں عمود سچا اور درست مرد ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سخت باتیں ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کے عمود مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس لو ہے کا عمود ہے دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے قوت اور مدد ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کہ ہاتھ سے کسی نے عمود لے لیا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عمود کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)سچا مرد(۲)سخت اور طری باتیں(۳)کوئی زبرگ سردار ۔