تعبیرخواب

عنبر(ایک خوشبو ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عنبر ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر منفعت حاصل کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سا عنبر جمع کیا ہے اور پھر پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور ملک پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو عنبر دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس سے منفعت پا ئے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس سے عنبر کھویا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال نقصان پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کے رخسار پر عنبر ملا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ساتھ نیکی کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عنبر کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)منفعت(۲)مراد کا حاصل ہونا (۳)مطلب کا پانا (۴) نیک تعریف۔