تعبیرخواب

عود(ایک خوشبو دار لکڑی ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کے نیچے عود جلایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے خیرومنفعت پائے گا ۔ اور خواب میں عود ایک خوبصورت اور پاکیزہ طبع شخص ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس عود خام ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے خلعت پائے گا ۔اور جس قدر عود عمدہ ہو گا ۔ عطاء زیادہ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عود کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)خوبصورت(۲)اچھی بات(۳)تعریف اور شاباش (۴) مال اور منفعت۔