تعبیرخواب

عورت(شرمگاہ)

شرمگاہ کو پھر ڈھانپ لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا راز فوراً پوشیدہ ہو گا ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ کا کچھ حصہ برہنہ ہے اور اس نے ڈھانپ لیا ہے ۔ اور کسی نے نہیں دیکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اگر بیمار ہے تو شفاء اور تندرستی پائے گا ۔ اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔ اور اگر خوف زدہ ہے تو امن میں رہے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ برہنہ ہے اور وہ شرمندہ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ برے حال سے نیک حال کی طرف آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی شرمگاہ کو برہنہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے سزا کا مستحق ہو گا ۔ یا اسے کوئی آفت پہنچے گی ۔ کہ جس سے لوگ عبرت حاصل کریں گے ۔