تعبیرخواب

غارت(لوٹ)

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا مال اور نعمت لوگوں نے لوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور مصیبت میں گرفتار ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لشکر اسلام نے کفر کا ملک لیا ہے اور اس کو غارت کیا ہے دلیل ہے کہ کافروں پر غم اور مصیبت آئے گی ۔اور اگردیکھے کہ کفار کے لشکر نے اہل اسلام پر لوٹ مچائی ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان غم و اندوہ میں مبتلا ہوں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں غارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)لڑائی(۲)نقصان (۳)غم واندوہ (۴) ارزائی نرخ۔