تعبیرخواب

غالیہ(خوشبو دار پوڈر)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں غالیہ دانا اور مشہور شخص ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو غالیہ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس سے ادب اور دانائی سیکھے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ غالیہ حج کا نشان ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ غالیہ مال ہے جو سردار سے ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے غالیہ پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ سوداگر مرد یا عورت سے نفع پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی آنکھ پر غالیہ ملا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی جگہ وہ حق گزاری کرے گا ۔ اور لوگ اس کے لئے دعا کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اس کے کان کے نیچے غالیہ ملا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر جھوٹ بولنے کی تہمت لگائیں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں غالیہ پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ادب اور دانائی(۲)ثنا اور شاباش(۳)حج اسلام(۴)مال اور مراد(۵)خیراور منفعت۔