تعبیرخواب

غائب

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سفر کا غائب اس کے نزدیک آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غائب کا خط یا خبر آئے گی ۔ اور اگر اپنے گھر سے غائب ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کے پاس اس کا خط یا خبر آئے گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا غائب سفر سے واپس آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب ترش رواور فکر مند ہے ، اس کی تاویل خلاف ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا غائب سوار سفر سے واپس آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب جلد یسفر سے نعمت اور مال کے ساتھ واپس آئے گا ۔ اور اگر غائب کو عاجز اور پیادہ اور برہنہ دیکھے دلیل ہے کہ راستے میں غائب کو ڈاکو ماریں گے اور مفلس ہوکر واپس آئے گا ۔