تعبیرخواب

غربال (چھلنی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ چھلنی خواب میں بڑا خادم ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چھلنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی چھلنی ٹوٹ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بھاگے گا یا مرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چھلنی سے غلہ کو صاف کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے لوگوں کو فائدہ ہو گا اور اس کو نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو کچھ صاف کرتا ہے اپنے لئے کرتا ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھلنی تین وجہ پر ہے ۔ (۱)خادم (۲)دوست(۳)دانا شاگرد۔