تعبیرخواب

غرق شدن(ڈوبنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے اور مرا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو ہلاک کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ پانی اس کو نیچے لے گیا ہے اور پھر اوپر لایا ہے اور مرا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام سے ہاتھ اٹھائے گا اور دین کی اصلاح اور آخرت کا راستہ تلاش کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چو پائے کسی مکان یا دکان یا باغ میں ڈوب گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ کسی مشکل کام میں عاجز ہو گا اور آخر کار رہائی پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ غرق ہونا یا ڈوب جانا خواب میں چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال بہت سا (۲)اقبال (۳)صحبت ساتھ بد مذہب لوگوں کے(۴)منفعت۔