تعبیرخواب

غل(لوہے کا طوق)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں غل کفر ہے اور اس میلان ناحق کی طرف ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کردن میں غل ہے ۔ دلیل ہے کہ کافر ہو کر مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو غل گتے کے کردن سے غل ہوا ہے دلیل ہے کہ منا فق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کردن میں غل ہے اور پاؤں میں بیڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ کافر ہو گااور مسلمانی کا جھوٹا دعوی کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھوں میں غل ہیں ۔ تو اس کی بخل پت دلیل ہے فرمان ھق تعالیٰ ہے ۔ و قالت الیھودید اللہ مغلو لتہ غلت ایدیھم ولعنو بماقا لو(اور یہود نے کہا کہ اللہ کا ہاتھ جکڑا ہوا ہے ۔ ان ہی کے ہاتھ جکڑ ے جائیں گے اور ان کے کہنے پر لعنت ہے )اور غل سے مقصو دبخل ہے ۔
حضرت ابن عبا سر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر صالح آدمی کردن میں غل دیکھے ۔ دلیل ہے کہ برے کام سے دست بردار ہو گا۔