تعبیرخواب

غلام

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ غلام ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور اس میں رنجور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے غلام لیا ہے یا خریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کام میں بہتری ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں غلام شادی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وبشرناہ بغلام حلیم (اور ہم نے اس کو بربا د غلام نے بشارت دی)
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے غلام یا کنیز فروخت کئے ہیں ۔ تو بہتری پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خریدے ہیں تو بد ہیں ۔ اور غلام اور کنیز کی فروخت اگر سونا یا چاندی لے تو تاویل میں برا ہے ۔ اور اگر اور اجناس لے تو بہتر ہے