تعبیرخواب

غواص(غوطہ خور)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دریا میں غوطہ لگایا ہے ۔ اور مروا ید نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم اور دانش سیکھے گا اور بادشاہ کے مال سے راحت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں غوطہ لگایا ہے ار کچھ نہیں نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم سیکھنے میں مشغول ہو گا ۔ لیکن فائدہ نہ اٹھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کی تہہ سے موتی کو نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ عالم اور فاضل ہو گا اور صاحب خواب بادشاہ سے نفع پائے گا