تعبیرخواب

غورہ(کیری)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کیری کو اس کے موسم میں کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کچھ چیز رنج اور مشقت سے حاصل کرے گا ۔ لیکن اس میں پائیداری نہ ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کیری کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کیری فروخت کی ہے ۔ یا کسی کو دی ہے اور اس میں سے کھائی نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم کم ہو جائے گا ۔ اور اگر کیری گوشت کے ساتھ پکائی ہے تو بہتر ہے ۔
غوک یعنی مینڈک اور چھپکلی کی تعبیر حرف داؤ میں مشرح طور پر بیان کی جائے گی ۔