تعبیرخواب

فاختہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں فاختی ناقص دین اور بد مہر عورت ہے جو کسی سے موافقت نہیں کرتی ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی طرف بد دین عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا بچہ پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے ۔ اگر دیکھے کہ فاختہ نے اس کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے ۔ دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا اور اگر دوبارہ برلی ہے تو بہتر ہے ۔ اور اگر تین بات بولی ہے تو نہایت بہتر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ فاختہ اور کوا دونو ں اس کے گھر میں آئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا اور سامان لے جائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)دعورت(۲)فرزند(۳)خادم ۔