تعبیرخواب

فالودہ

فالودہ،اگر زعفران کے ساتھ ہے تو بیماری ہے اور فالودے کا دیکھنا جس قدر کہ اس کو آگ پہنچی ہے ۔ اسی قدر رنج اور جھگڑا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ فالودہ اس میں منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ پاکیزہ بات کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فالودے کا نوالہ کسی کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو پاکیزہ بات کہے گا یااس سے کوئی کام کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں فالودہ چار وجہ پر ہے ۔ (۱)پالیزہ بات (۲)مال(۳)منفعت(۴)اس کام میں لڑائی کہ جو شکل سے ہو گا ۔