تعبیرخواب

فتنہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ فتنہ کسی جگہ سے مائل ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ حق تعالیٰ کی طرف رجوع کریں گے ۔
حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دس چیزوں میں سے ایک کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں بلا اور فتنہ پڑے گا (۱)تاریکی(۲)آگ(۳)سردہوا(۴)گرم ہو ا(۵)آفتاب اورچاند کی سیاہی (۶)غبار (۷)بارش(۸)درختوں کا اکھڑنا(۹)سرخ یا سیاہ بادل (۱۰)سرخ اور زرد کپڑا پہننا ۔