تعبیرخواب

فراخی(کشادگی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ تنگ جگہ سے کشادہ میں آیا ہے ۔ یا سختی سے آسانی ہوتی ہے دلیل ہے کہ غم سے بے غم ہو گا اور اندوہ سے نجات پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اکر دیکھے کہ گھر پر کشادہ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال پر روزی فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر اس پر تنگ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر اس کے عیال پر روزی تنگ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر اس پر تنگ ہو کر پھر فراخ ہو گی ۔ دلیل ہے کہ شریعت اور دین کی راہ اس پر سیدھی ہو گی ۔ حاصل یہ ہے کہ تنگ چیزوں کا فراخ ہونا سب طرح کے کاموں میں کشائش اور چیزوں میں برکت پر دلیل ہے ۔