تعبیرخواب

فرج(شرمگاہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی عورتوں جیسی شر مگاہ ہے ۔ دلیل ہے کہ ذلیل اور عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ کسی نے جماع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے حاجت پوری ہو گی ۔ اور اگر دو عورتیں دیکھے کہ ان کی شرمگاہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ دونوں عورتیں ایک شخص کی عورتیں ہوں گی ۔ 
حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ لوہے یا تانبے کی ہے ۔ دلیل ہے کہ مرادوں کے پانے سے نا امیدی ہو گی ۔ 
اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کی شرمگاہ پیچھے کی طرف ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عورت ایسی چیز کو پسند کرتی ہے کہ جس میں حق تعالیٰ کی رضا نہیں ہے ۔ 
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ کٹی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے مچھلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی ۔ 
اور اگر عورت دیکھے کہ شرمگاہ سے بلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں چور اور ڈاکو لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے سانپ نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں نابکار لڑکی پیدا ہو گی ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے نر سانپ نکلا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا ہو گا جو اس کا دشمن ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے بچھو نکلا ہے تو اس کی بھی یہی تاویل ہے ۔ 
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے کیڑا یا چونٹی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں کم ہمت لڑکا پیدا ہو گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے روٹی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ مفلس اور تنگدرست ہو گی ۔ 
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے تل نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو بہت چاہتا ہے اور اگر عورت دیکھے کہ خون اسکی شرمگاہ سے نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے حالت حیض میں جماع کرے گا ۔ 
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے پیپ نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح اور پارسا ہو گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے سیاہ پانی نکلا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے قے نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کو مال پائے گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے آگ نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند بادشاہ ہوں گے ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ کسی نے اس کی شرمگاہ پھاڑ ی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت پائے گا ۔ 
حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ پر بہت بال اگے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند کی وجہ سے اندوہگیں ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر بال نہیں ہیں ۔ دلیل ہے کہ خوشی ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس پر سوجن ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ 
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے بجائے شرمگاہ کے مرد کا عضو تناسل ہے ۔ اگر حاملہ ہے تو لڑکا جنے گی ۔ لیکن زندہ نہ رہے گا اور اگر حاملہ نہیں تو اس کا لڑکا مرے گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی شرمگاہ سے موتی اور مروارید نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں عالم اور پارسا فرزند پیدا ہو گا ۔