تعبیرخواب

فرجی(ایک قسم کا لباس ہوتاہے)

فرجی پیراہن ، لباس حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا پیراہن پاکیزہ ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے خوشی اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر میلا اور پرانا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ریشم کا پیراہن پہنا ہے ۔ دلیل ہے کہ نیک ہو گا ۔ لیکن پارسا لوگوں کے ساتھ ہو گا ۔ اگر رنگ دار دیبا ہے اور پیراہن سوتی اور ریشمی زیادتی دین پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے عورتوں کا پیراہن پہنا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو ملامت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں کسی کے ساتھ جماع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے کہ جس کے ساتھ جماع کیا ہے اس کی مراد پوری ہو گی ۔ 
حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے سرخ پیراہن پہنا ہے تو دین داری اور امانت اور پارسائی پر دلیل ہے ۔ اور اگر سیاہ ہے تو عالم کے لئے خیر و منفعت ہے اور جاہل کے لئے اچھی تاویل نہیں ہے ۔ اور اگر زرد پہنے ہوئی ہے یا اس کی بغل میں ہے ۔ تو مصیبت اور غم واندوہ پر دلیل ہے ۔