تعبیرخواب

فرعون

فرعون پہلے زمانے میں شاہ مصر کا لقب تھا ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ پہلے فرعونوں میں سے یا کوئی پہلا ظالم بادشاہ مصر میں آیا ہے اور اس نے اس زمانے میں مقام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرعون ملعون کی خصلت اس ملک میں ظاہر ہو گی ۔ 
اور اگرکوئی دیکھے کہ پہلا نیک بادشاہ مصر میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس بادشاہ کے عدل کی خصلت اس ملک میں ظاہر ہو گی ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ فرعون نے اس کو بخشش یا خلعت دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ظالم بادشاہ ست مال حاصل کرے گا ۔ اور یا کسی بڑ ے آدمی سے مال حرام پائے گا ۔