تعبیرخواب

فرود آمدن(نیچے اترنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ سے یا کسی اور جگہ سے نیچے اترا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی شرف اور بزرگی زائل ہو گی اور اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کے پائے سے نیچے آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں نقصان ہو گا ۔ خاص کر اگرسیڑھی مٹی کی ہے ۔ اور اگر چونے پتھر کی ہے تو اس کے مال کے نقصان پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے اترا ہے ۔ اگر بادشاہ کے پاس تھا دلیل ہے کہ اس سے جدا ہو گا اور اس کی عزت اور مرتبہ میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر ٹیلے پر سے نیچے اترا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بلندی کے مطابق نعمت میں نقصان ہو گا ۔